پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2020 کالا قانون قرار، اخبار مالکان

رحیم یار خان( )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مقامی اخبارات پر انصاف کا معاشی دروازہ بند کرتے ہوئے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔

ریجنل اخبارات کے مُدیران نے حکومت پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے پہلا احتجاجی مظاہرہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم خان میں ہو ا جس میں ضلع رحیم یار خان سے شائع ہونے والے 50سے زائد اخبارات کے مالکان و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہریں اخبار مالکان نے حکومت پنجاب کی جانب سے نئی اشتہارات کی پالیسی2020کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔

حکومتی نئی پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کی قیادت سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان قیصر غفور،موجود صدرڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان ڈاکٹر ممتاز مونس اور صدر پریس کلب صادق آباد شکیل احمد جتالہ نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں سے کم بیش 2500سے زائد علاقائی میڈیا لسٹ اخبارات باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں ان اخبارات سے 1لاکھ سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے، یہ مقامی اخبارات پر امید تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد ان علاقائی اخبارات کے مسائل حل کرے گی اورخودساختہ 2 غیر سرکاری تنظیموں جنہوں نے عرصہ دراز سے اخباری صنعت پر اجاداری قائم کر رکھی ہے ان کا راستہ روکتے ہوئے احتساب کیا جائے گا مگر پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان خودساختہ 2غیر سرکاری تنظیموں کو مزید طاقت وار بنا دیاہے اور علاقائی اخبارات کے روزگار کا گلہ گھونٹ دیا۔

حکومت کی جانب سے ایسی پالیسی تریب دی جا رہی ہے جو آئین پاکستان کے ساتھ ساتھ بنیادی حقوق سے بھی متصادم ہیں۔ اشتہارات کی پالیسی 2020کی منظوری سے علاقائی صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔مقررین نے کہا کہ اس نئی پالیسی میں اشتہارات صرف ان اخبارات کو ملیں گے جو خودساختہ2 غیر سرکاری تنظیموں کے ممبر ہوں گے، مقررین نے مظاہرے میں اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فل فور نئی اشتہارات پالسیی2020کے نوٹیفکیشن کے اجرا کو روکتے ہوئے منسوخ کیا جائے، مقامی اخبارات کی نمائندہ تنظیموں کو شامل کرتے ہوئے نئی جامعہ پالیسی مرتب کی جائے جس میں قومی و علاقائی اخبارات کو برابر کے حقوق دیئے جائیں۔

جنوبی پنجاب سیکرٹیریٹ پاکستان تحریک انصاف کا احسن اقدام ہے مگر اس میں بھی علاقائی اخبارات و میڈیا کے سرکاری دفاتر قائم نہ کر کے جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور ان اخبارات کو تخت لاہورکے مرہون منت چھوڑ دیا گیا ہے، فور ی طور پر جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل ڈاریکٹر جنرل پبلک ریلشن کا آفس مکمل اشتہارات کے کوٹہ و اختیارات کے ساتھ بنایا جائے۔مقررین میں سابق صدور ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان میاں احسان الحق و فاروق احمد سندھو،مخدوم غلام عباس، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان افتخار حسین،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان جی ایم حید ر،ملک خوشی محمد، چوہدری ولائیت، ڈاکٹر خالق ارشد، چوہدری غفور،محمد عدنان، چوہدری جاوید، ملک ظہیر، صادق ضیاء و دیگر ضلع بھر سے شامل صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں