سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی ملک میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کی پہلی پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹی ہے، ڈاکٹر اطہر محبوب

بہاول پور( ) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کراچی کا دورہ کیا اور چانسلر جاوید انور اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے فیکلٹی ممبران سے بھی ایک خصوصی نشست میں گفتگو کی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن، تحقیق وتدریس اور انجینئرنگ کے پراجیکٹس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئرنگ کے شعبے میں تدریسی وتحقیقی معیار میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز اور اقدامات بھی زیر غور آئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی ملک میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کی پہلی پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں انجینئرنگ فیکلٹی سات شعبوں میں تدریسی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوبی پنجاب میں پی ایچ ڈی پروگرام کی حامل واحد فیکلٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں