اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دنیا کی ٹاپ 1100جامعات میں شامل “

بہاول پور( ) ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی جامعات کی حالیہ رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دنیا کی ٹاپ 1100جامعات میں شامل ہو گئی۔ رینکنگ میں مجموعی طور پر پاکستان کی 17جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

انجینئر پرویسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس شاندار کامیابی کو جامعہ اسلامیہ کے لیے ترقی اور کامرانی کے ایک نئے دور کاپیش خیمہ قرار دیتے ہوئے فیکلٹی اور طلباء وطالبات کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ بانیانِ جامعہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گی جو انہوں نے جامعہ الازھر کی طرز پر جامعہ عباسیہ کے قیام سے دیکھا تھا۔ آج اسلامیہ یونیورسٹی 13فیکلٹیز اور 123شعبہ جات کے ساتھ قومی اور عالمی اُفق پر جگمگا رہی ہے۔ دریں اثناء ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے بتایا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پورنے ان گرین رینکنگ میٹرکس میں شمولیت کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں