رحیمیارخان میں پولیو کے بعد دو بچوں میں خناق کے کیس سامنے آ گئے،

رحیم یار خان ( ) پولیو کے بعد دو بچوں میں خناق کے دو کیس بھی سامنے آ گئے، ایک بچی حلیمہ کا تعلق کشمور جبکہ بچہ نواحی علاقے رکن پور کا ہے محکمہ ہیلتھ رحیم یار خان اور کشمور سندھ ٹیموں کی دوڑیں لگ گئیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے ضلع کشمور کے علاقہ بخشا پور کی رہائشی دس سالا بچی حلیمہ دختر محبت علی کو خناق کے مرض میں مبتلہ ہونے کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال کے شعبہ ای این ٹی وارڈ لایا گیا جہاں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم اعوان کی ہدائت پر بچی حلیمہ کو ائسولیٹ کرتے ہوئے اس کا علاج شروع کردیا گیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت رندھاوا اور میڈیکل افیسر ڈاکٹر اسداللہ سوہو نے بتایا کہ بچی سرویلینس ٹیم انچارج ڈاکٹر عمران احمد نے حلیمہ بی بی اور رحیم یارخان کے نواحی علاقہ رکن پور کے 12سالا بچے عمران خان ولد ارشاد خان کے خون کے سیمپلز اور تمام ٹیسٹ حاصل کر لیئے ہیں عمران خان کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ حلیمہ کی طبعیت کافی سیریس ہے حلیمہ خناق وائرس کا شبہ یقین کی حد تک درست ہے جس پر کشمور کندھکوٹ کے ڈسٹرکٹ افیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد سومرو اور رحیم یارخان کے ڈاکٹر عمران احمد نے مریض بچوں کے دیگر فیملی ممبران کے بھی سیمپلز حاصل کر کے احتیاطی تدابیر اختیار کرادی ہیں ڈاکٹر سخاوت رندھاو نے بتایا کہ احمد پور لمہ کی معصوم بچی فریدہ جاوید میں پولیو کیس کا سامنے انا افسوسناک پہلو ہے تاہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچی وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود معزور نہیں ہوئی جسکی وجہ اللّٰہ کا فضل و کرم اور محکمہ صحت ٹیموں کی طرف سے پلوائے گئے انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے ہیں ضلع رحیم یارخان تین صوبوں کے سنگم اور میلوں لمبے کچے کے دریائی علاقہ سندھ پنجاب بارڈر پر واقع ہونے کے باعث پولیو خناق و دیگر وائرسز کے خطرات منڈلاتے رہتے ہیں تایم ہماری ٹیمیں اپنے فرائض کی بجا آوری کیلئے متحرک ہیں
رحیم یار خان شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج خناق کے مشتبہ مریض بچے حلیمہ بی بی اور عمران خان، ڈاکٹر سخاوت رندھاوا اور ڈاکٹر اسداللہ سوہو میڈیا کو تفصیلات بتا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں