پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراء کیا جائے گا۔عثمان بزدار

لاہور2 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاعوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام۔
صوبے کے عوام کو اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ۔
پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراء کیا جائے گا۔عثمان بزدار

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور24کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔عثمان بزدار
کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے۔عثمان بزدار
عوام نئے نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔عثمان بزدار
 کاشتکاروں کیلئے قرضے کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی۔عثمان بزدار
پہلے کاشتکار کوقرضے کیلئے کئی بار بینک اوراراضی سینٹر کے چکر لگانے کی زحمت کرنا پڑتی تھی۔عثمان بزدار

نئے نظام کے تحت کاشتکار کو قرضے کی فراہمی تین دن میں یقینی بنائی جائے گی۔عثمان بزدار
 نئے نظام کے تحت مانیٹرنگ کا مو ثر میکانزم بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت
کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کی دستاویزات کے اجراء کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔عثمان بزدار
اس اقدام سے عوام کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔عثمان بزدار
بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کیے جائیں گے۔ عثمان بزدار
اس اقدام سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی۔ عثمان بزدار
نئے پاکستان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کریں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔
صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،سٹیٹ بینک کے نمائندے اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں