ڈپٹی کمشنر کی ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ کمیٹی روم میں کھلی کچہری، شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کئے

05جولائی 2019
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ڈی پی او عمر سلامت کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں کھلی کچہری، شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد سائلین کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنا ہے، شہری بلا خوف و خطر اپنے مسائل پیش کریں تاکہ ان کو موقع پر ہی حل کیا جا سکے۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ کھلی کچہری میں پیش کئے گئے لوگوں کے مسائل وشکایات کو میرٹ پر حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، شکایات دور نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسرکے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی

۔انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ضلعی افسران لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی کارکردگی مثالی بنائیں،دفاتر میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل برق رفتاری سے حل ہو رہے ہیں۔مظلوم کو جلد انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس میں کوتاہی کرنے والے پولیس افسر جواب دہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش ہر صورت میرٹ پر کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں