ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ” کئی بلند و بالا عمارتیں گر گئیں”

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکے ترکی، بلغاریہ، یونان،برطانیہ،مصر اور لیبیا میں بھی محسوس کئے گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔ ترکی کے خوبصورت ساحلی علاقے ازمیر میں 20 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں،

دوسری جانب ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، زلزلے کے باعث لوگوں گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے نکل ہوئے، دکا ن دار اپنی دکانیں چھوڑ کر باہر آ گئے، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں