ڈی پی او منتظر مہدی نے مکمل گھر شہید کانسٹیبل صادق حسین کی بیوی بچوں کے حوالے کیا

رحیم یارخان ( ) شہید کانسٹیبل صادق حسین کی فیملی کو گھر حوالے کر دیا گیا،

صادق حیسن چوکی بنگلی تعیناتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گیا تھا، تقریب میں شہید کے والدین، بیوہ، بچے اور بھائی شریک ہوئے۔ تفصیل کے مطابق تقریباً ایک سال قبل سرکل لیاقت پور تھانہ شیدانی کے تھانہ شیدانی شریف کی پولیس چوکی بنگلی میں تعینات کانسٹیبل صادق حیسن انچارج چوکی انچارج سب انسپکٹر ارشد چٹھہ کے ہمراہ عدالتی حکم کی تعیمل کے لیے دریائی علاقہ میں گئے جہاں پر ایک بچی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لانا تھا قانونی کارروائی کے بعد جب کشتی میں سوار پولیس پارٹی دریا سندھ میں واپس آرہی تھی تو مسلح ملزمان نے اندھیرے میں کشتی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں چوکی انچارج ارشد چٹھہ اور کانسٹیبل صادق حیسن فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہوگئے تھے۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جو کہ جیل میں قید ہیں اور مقدمات کا سامانا کر رہے ہیں۔ محکمہ پولیس نے دیگر واجبات کے ساتھ قانون کے مطابق رہائشی سہولت شہیدوں کے لیے مختص کر رکھی ہے جس کی تکیمل ہونے پر ڈی پی او منتظر مہدی نے گزشتہ روز مکمل گھر ایک تقریب کے دوران شہید کے بیوی بچوں کے حوالے کیا جس میں ڈی ایس پی صدر رانا اکمل رسول نادر، ایس ایچ او اے ڈویژن اسداللہ مستوئی، شہید کے والدین، بھائی، بیوہ اور بچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے ننھے بیٹے سے فیتہ کٹوایا اور بیوہ کو مالکانہ حقوق کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں