ہمّت لگن جستجو کی مثال کرن اشتیاق جو کہ پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہے، نےکالج میں داخلہ لے لیا،

رحیم یار خان۔ ( ) سول سوسائٹی رحیم یار خان کے زیر اہتمام ہمّت لگن جستجو کی مثال کرن اشتیاق جو کہ پیدائشی طور پر پر دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہے۔خواجہ فرید کالج میں میں بی ایس انگلش میں داخلہ لے لیا۔

جس پر محکمہ تعلیم کے افسران و سماجی تنظیموں کی طرف سے کالج میں پہلے دن اسےخوش آمدید کہنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مظہر کھرل صدر ڈسٹرکٹ بار،راشدہ کامل ڈی ای او زنانہ، عزیز احمد قریشی سابقہ ڈی ای او محکمہ تعلیم،محمد علی خان کھوسہ ڈی ای او لٹریسی،دنیا اسلم رحمت سائنس اکیڈمی، صائمہ طارق ممبر پنجاب انسانی حقوق کمیٹی، فرحان عامر سماجی رہنما ، وقاص احمد ڈی ایم آواز دو، عامر نعیم سن شائن اکیڈمی، اور محمد اجمل بھٹی پر نسپل خواجہ فرید ڈگری کالج رحیم یار خان نے خصوصی شرکت کی،

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے با ہمت افراد کی حوصلہ افزائی اور عزت کرنا عزت کرنا ہمارا مزہبی، اخلاقی، قانونی معاشرتی اور قومی فریضہ ہے اور انے والی نسلوں کے لیے یہ افراد اکائی کی حثیت رکھتنے ہیں جنہوں نے وطن کی مٹی کو عظیم تر بنانا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں