جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس افسران اپنی کوششوں میں تیزی لائیں,ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت

رحیم یارخان ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس افسران اپنی کوششوں میں تیزی لائیں جرائم پیشہ کسی صورت آزاد نہ رہے۔

غریب اور مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کو مشن بنائیں، امن امان برقرار رکھیں اور قانون می بالا دستی ہرصورت قائم رکھی جائے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور سیف اللہ کورائی کو ظاہر پیر اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے پر شاباش دیتے ہیں انعامات دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن امان کی میثالی صورت حال قائم اور اسے قائم رکھنے کے لیے پولیس افسران اپنا کردار ادا کرتے رہیں

انہوں نے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس افسران کو کوششوں میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی صورت آزاد نظر نہ آئیں انہیں ہر صورت ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے۔ ڈی پی او نے کہا کہ غریب اور مظلوم کی داد رسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور مجرمان اور ظالموں کی سرکوبی کو مشن بنائیں اس سلسلہ میں قانون کی بالا دستی کع ہرصورت قائم رکھا جائے۔ میٹنگ میں شریک سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو [پولیسنگ کا حصہ بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کو پر امن عوام کی صفوں سے نکال باہر کریں۔ انہوں نے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور کی بطور ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر کارکردگی کو سراہا اور منگیتر کے ہاتھوں موت کی گھاٹ اترنے والی لڑکی کے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ان کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں