رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر)پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویرنے کہا ہے کہ چوک بہادر پور کے قریب تعمیر ہونے والے شیخ زید ہسپتال کے فیز 2کو سی پیک پراجیکٹ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسکی تعمیر کے لئے 500ملین روپے کے ابتدائی فنڈز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں اور توقع توقع ہے کہ عنقریب اس ہسپتال کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی اور اسکی تکمیل سے رحیم یارخان سمیت بلوچستان اور سندھ کے بعض شہروں کے ساتھ ساتھ ضلع راجن پور کے شہریوں کو بھی بہترین طبی سہولتیں میسر آ سکیں گی۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایم ایس شیخ زید ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر غلام ربانی کے ہمراہ ”میٹ دی پریس“ سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ہسپتال میں نئی سی ٹی سکین مشین کی خریداری کے لئے بھی 31کروڑ کے فنڈز ریلیز کر دیئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ کچھ عرصے کے دوران سی ٹی سکین مشین سمیت ہسپتال میں تمام مشینری مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کے لئے آتھ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ایمرجنسی وارڈکمیٹی،سیکورٹی کمیٹی،سپورٹس کمیٹی،نیلامی سامان کمیٹی،خریداری ادویات و دیگر سامان کمیٹی،انسانی حقوق کمیٹی،پرائس کنٹرول کمیٹی اور میڈیا کمیٹی شامل ہے جس سے توقع ہے کہ اس سے ہسپتال کے انتظامی معاملات سمیت مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں دینے میں کافی بہتری آ سکے گی۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایمر جنسی وارڈ میں اب ایک سینئر رجسٹرار اب24 گھنٹے موجود رہے گا جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں 24گھنٹے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے فون کے استعمال پر پابندی عاید کی گئی ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں اب تمام اقدامات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس موقع پر ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال اس وقت تقریباّ ایک کروڑشہریوں کو طبی سہولتیں مہیا کر رہا ہے جن رحیم یار خان کے علاوہ سندھ بلوچستان اور راجن پور کے شہری بھی شامل ہیں جبکہ لاہور میں ایک کروڑ شہریوں کو کم از کم سات ہسپتال طبی سہولتیں دے رہے ہیں
انہوں نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال کے آوٹ ڈور میں روزانہ تقریباّپانچ سے چھہ ہزار جبکہ ایمر جنسی میں تقریباّ دو ہزار مریض آتے ہیں جنہیں مکمل طبی سہولتیں دی جارہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ شیخ زید ہسپتال کی پرانی عمارت جو اب انتہائی مخدوش ہو چکی ہے اسے عنقریب گرا دیا جائے گا کیونکہ یہ اب ناقابل استعمال ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے لئے نئی مشینری خریدی جا رہی ہے جو عنقریب پہنچ جائے گی جس سے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں میں مزید بہتری آئے گی اس موقع پر ڈاکٹر علی برہان مصطفی اورڈاکٹڑ الیاس احمد بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments