رحیم یارخان ( )رحیم یار خان میں سانس کی نالیlarynx کے سرطان کینسر کا اپنی نوعیت کا کامیاب بڑا آپریشن۔
ایک مریض محمد خان سانس کی نالی (larynx) کے سرطان کینسر کے ساتھ آیا، بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہوگئی اور سانس کی نالی کا کامیاب آپریشن کیا گیا، پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرظفرحسین تنویرنے ڈاکٹرزاورعملہ کوکامیاب آپریشن پرمبارک باددیتے ہوئے مریض سے ملاقات کی اوران کوگلدستہ دیا، ڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں ہربیماری کاکامیابی سے علاج کیاجارہاہے، حکومت پنجاب نے شیخ زیدہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام ترسہولیات مہیاکررکھی ہیں اب لوگوں کوپیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے بڑے شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی،
شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان کے شعبہ ناک،کان،گلا وارڈ میں کامیاب آپریشن کیاگیااورمریض تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے، کچھ ہفتے قبل بھی ایک اور مریض کا اسی طرح کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا اور مریض آپریشن کے بعد صحت یاب کو کر ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے، شعبہ ناک،کان،گلا کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اس طرح کے مریض ابتداء مرحلے میں ہی علاج کروا لیں تو اس مرض کا علاج 100 فیصد ممکن ہے اس کامیاب آپریشن کو اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر، ایم ایس غلام ربانی کے تعاون اور اپنی ٹیم کی انتھک محنت کو قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا اگر کسی تمباکو نوشی کرنے والے کی آواز پندرہ دن تک مسلسل بیٹھی رہے تو یہ گلے کے سرطان (cancer) کی علامت ہوسکتی ہے۔
انشاء اللہ اب اس طرح کے مریضوں کوآئندہ علاج کے لیے کراچی یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں ہے اور ان کا علاج رحیم یار خان میں کیا جائے گا انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کے لیے شعاعوں کا شعبہ(radiotherapy) کا بھی انتظام کیا جائے۔ اس موقع پرایسوسی ایٹ پروفیسرومیڈیا فوکل پرسن ڈاکٹرعلی برہان مصطفی، ڈاکٹرعامرخاکوانی ودیگربھی موجودتھے۔
Load/Hide Comments