“اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشن بہاراں کا آغاز”

بھاولپور ( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جشن بہاراں کے سلسلے میں پھولوں کی سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور سٹیشن کمانڈربہاولپورکینٹ بریگیڈ یئر عبدالرشید نے بغداد الجدید کیمپس میں مرکزی آڈیٹوریم کے سامنے لگائی گئی پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں 200سے زائد اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں جو اساتذہ، طلباء وطالبات اور عام شہریوں کو موسم بہار کا خوش رنگ اور حسین نظارہ پیش کرتے ہیں۔

شعبہ اسٹیٹ کیئراسلامیہ یونیورسٹی ہر سال تمام کیمپسز میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کرتا ہے۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات اور دفاتر کے سبزازاروں میں اگائے گئے انواع و اقسام کے پھول کیمپس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور شہر میں لگائی جانے والی پھولوں کی نمائش میں بھی بھرپور حصہ لیتی ہے اور ہمیشہ اول انعام کا اعزاز حاصل کرتی ہے۔ وائس چانسلر اور اسٹیشن کمانڈر نے پرنسپل آفیسر شعبہ اسٹیٹ کیئر فرخندہ تحسین، ڈپٹی رجسٹرار عدنان رحمانی، سپروائزروں اور اہلکاروں کی شبانہ روز محنت کو سراہاہے جن کی بدولت تما م کیمپسز پھولوں سے سجے ہوئے ہیں۔



اپنا تبصرہ بھیجیں