وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت-

لاہور14 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام کی ملاقات۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت-

بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتے۔عثمان بزدار
بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے۔عثمان بزدار
مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں۔عثمان بزدار
بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔عثمان بزدار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔عثمان بزدار
آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔سید فخر امام
وزیراعلیٰ عثمان بزدار پنجاب میں یکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔سید فخر امام
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں