قادیانیت سے تائب ہو کر 10 مرد و خواتین دائرہ اسلام میں داخل”

رحیم یار خان() قادیانیت سے تائب ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے 10 مرد و خواتین کے اعزاز میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مبلغ ختم نبوت مولانا مفتی راشد مدنی کی زیر نگرانی اور مولانا قاضی شفیق الرحمن کی زیر سرپرستی میں جامعہ قادریہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں قادیانیت سے تائب ہونے والے ملک طاہر، ملک رضا اکرام،ملک شفقت الہی،ملک اسامہ طاہر،ساجدہ اکرام،ثوبیہ،شاہینہ طاہر، توبہ طاہر،حمنہ طاہر کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا قاضی شفیق الرحمن نے انہیں کلمہ پڑھایا،نو مسلموں نے اپنے تائثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے نبی مرزاغلام قادیانی کی جھوٹی نبوت سے تائب ہو کر محمد عربیﷺ کی غلامی میں آچکے ہیں،قادیانیت دجل و فریب کا نام ہے،اور قادیانی سادہ لوح مسلمانوں کو دھوکہ دیتے ہیں،مسلمان قادیانیت کے دھوکے سے بچیں،ختم نبوت پر ہماری جان بھی قربان ہے،اس موقع پر فضاء ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،

تقریب سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا مفتی راشد مدنی،مجلس احرار اسلام شعبہ تبلیغ کے مرکزی ناظم ڈاکٹر محمد آصف،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا قاضی شفیق الرحمن،قاری ظفر اقبال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ایک بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے ہم قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ اسلام قبول کر لیں، تقریب میں علماء کرام سیاسی و سماجی شخصیات نے بھر پور انداز میں شرکت کی,

اپنا تبصرہ بھیجیں