لاہور24 اپریل( ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج بلوچستان کے علاقے درگ، ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے پھگلہ، وہوا اور تحصیل تونسہ کے دورے کئے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحصیل کوہ سلیمان اور تحصیل تونسہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبو ں کا افتتاح کیا اور اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کے 18 عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے 6 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے شاہ سلیمان سٹیڈیم،سپورٹس جمنیزیم اورپناہ گاہ جبکہ فاضلہ کچھ اور بارتھی کیلئے ریسکیو1122سنٹرز کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہنگون کچھ، فاضلہ کچھ، مبار کی اور بارتھی کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سٹیشنز کا افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ نے کمال پارک،سٹی پارک اور فوڈ کودام پارک کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے یونین کونسل بوہڑ،مکول ڈونا کیلئے ٹف ٹائل کی تنصیب، کلمہ چوک سنگھڑاورکلمہ چوک سے محلہ شیخاں والا روڈ اور انڈس ہائی وے سے بستی ہڈماربستی بیٹ اشرف روڈ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیوریج،ٹف ٹائل کھڑڑ بزداریونین کونسل مبارکی، میٹل روڈ فاضلہ کچھ دوستلانی مارکیٹ، سیوریج،ٹف ٹائل روڈ سردار قلات یونین کونسل بارتھی کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاہر،گلکی اور سالار بند میں مائنز اینڈ منرلزڈسپنسریوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 17 کلومیٹر طویل چوکی والا سے اٹامک انرجی دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے 5 کلومیٹر طویل انڈس ہائی سکول روڈ،انڈس ہائی کوٹ موڑ سے ٹین براستہ بستی لغاری جڑلغاری روڈ،انڈس ہائی وے ناڑی جنوبی سے لنگروالی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے تونسہ میں ریسٹ ہاؤس اور چوکی والا میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تونسہ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے قیام پر تقریباً 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 58کروڑ روپے کی لاگت سے سنگھڑپل کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔ لالو دائرہ شاہ بند کا ٹھیکہ دیا جاچکا ہے جس پر11ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ 62کروڑ روپے کی لاگت سے تونسہ شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔تونسہ شہر میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شادن لنڈ کے علاقے میں نئی سیمنٹ فیکٹری لگے گی۔منگروٹھہ سے ساکردورویہ سڑک کی منظوری دے دی ہے جس پر37کروڑ روپے لاگت آئے گی۔24کروڑ روپے کی لاگت سے لائیوسٹاک فارم بنایا جائے گا۔تونسہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرایا جائے گا۔ بجلی کی فراہمی کی107 مختلف سکیموں کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شورکوٹ،لیہ،تونسہ،چوکی والا،بارتھی،چھپر بلوچستان روڈ کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد اس بارے میں خوشخبری ملے گی۔ اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 29ارب روپے لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارتھی میں 132کلو واٹ کے گرڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جارہاہے۔انڈس ہائی وے رمک تاکشمور روڈ کی بحالی اور تونسہ میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
تونسہ شہر کی تزئین وآرائش کے ساتھ پڑاؤ کی 43کنال زمین فلاح وبہبود کے لئے مختص کر دی ہے۔غریب عوام کی فلاح کے لئے ضلع میں 8اور تونسہ میں 3لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع ڈی جی خان میں پولیس، محکمہ تعلیم و صحت، محکمہ لائیوسٹاک اور سوشل ویلفیئر سمیت دیگر اداروں میں آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بلوچ لیوی میں 329اور بارڈر ملٹری پولیس میں 145 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی جا چکی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے وہوا کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثما ن بزدار نے وہوا کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وہوا میں ریسکیو 1122 سنٹر اور تھانے کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے ٹبی قیصرانی کیلئے ریسکیو1122 سٹیلائٹ سنٹر کے قیام کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے وہوا میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ٹف ٹائل کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ ان منصوبوں پر 12 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وہوا کے عوام کیلئے ایک ارب روپے سے زائد کے 12منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے وہوا کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ کوٹ قیصرانی سے وہوا براستہ جھوک رلتراروڈ تعمیر کی جائے گی۔ کاٹھ گڑھ سے وہوا براستہ کوہڑ سڑک بھی تعمیر ہوگی۔ وہوا سے نطقانی روڈ اور مٹھے والی سے انڈس ہائی وے روڈ کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے مٹھے والی واٹر سپلائی سکیم اور وہوا میں فیملی پارک کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے کنگ نالہ پراجیکٹ اور کوٹ قیصرانی میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے انڈس ہائی وے نطقانی روڈ،کوٹ موڑ سے بہاراوالی روڈ کی تعمیر مرمت اور لوکل گورنمنٹ کی 3سکیموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ نے وہوا میں لنگرخانے کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وہوا جیسے علاقے کو ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا جس کے باعث وہوا میں لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔وہوا کی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کیلئے پہلی بار ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی یکساں پالیسی کے تحت دور دراز کے علاقوں تک سہولتیں پہنچانا ہمارا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے پھگلہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے 48 کلومیٹر طویل مٹھوان سے چھتروٹہ تک میٹل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ میٹل روڈ 39کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 21 کلومیٹر طویل کوہر تا پھلہ روڈ فیزون کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ35کروڑ 50 لاکھ روپے سے مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے مٹھوان میں ریسکیو 1122 موٹربائیک سروس کی فراہمی، ایگریکلچر فیلڈ آفس اور قبائلی علاقے میں 8سول ویٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پھگلہ کے لوگوں کو شناختی کارڈ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے نادرا وین کی سہولت مہیا کریں گے۔ پھگلہ میں موبائل ویٹرنری ڈسپنری/سٹیٹلائٹ سنٹر اور 3G کوریج کی سہولت دیں گے۔ٹمن قیصرانی کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس سروس مہیا کریں گے۔بجل اورپھگلہ میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔پھگلہ ہائی سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔دربار امیر شاہ میں پناہ گاہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 21کروڑ روپے کی لاگت سے بیروت اور مٹھوان میں 5134 سولر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں مزید سولر پینل فراہم کئے جائیں گے۔ 6کروڑ کی لاگت سے 95کمیونٹی ڈویلپمنٹ سکیمیں مکمل کی گئیں۔ بنیادی مرکز صحت اور تھانے کو مکمل طور پر سولر توانائی پر منتقل کیا گیا ہے۔بارڈر ملٹری پولیس سٹیشن شمتالہ کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے۔ بارتھی اورفاضلہ میں جدید نادراسنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔پنجاب بھر میں قانونگوئی کی سطح پر پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ 24وی اے،اے آئی ٹی،چوکیدار کی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی بار ترقی کا سفر پسماندہ ترین علاقوں تک پہنچا ہے۔آج تک کوئی وزیراعلیٰ یا وزیر ان علاقوں میں نہیں آیا۔پسماندگی دور دراز علاقوں کا مقدر نہیں۔ان علاقوں کا ترقی پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور علاقے کا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو میپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے کام پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج بلوچستان کے علاقے درگ میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر سردار اعجاز خان جعفر اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سردار اعجاز خان جعفر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سردار اعجاز خان جعفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلوچستان حکومت کو سکول بس اور ریسکیو 1122 ایمبولینس کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سکول بس اور ریسکیو 1122 ایمبولینس بلوچستان حکومت کے حوالے سے کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے بہن بھائیوں کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہے۔ میں پنجاب کے عوام کی طرف سے بلوچ بہن بھائیوں کے لئے بھائی چارے اور محبت کا پیغام لایا ہوں۔بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے۔ صوبائی ہم آہنگی اورباہمی محبت کو مزید فروغ دینے کیلئے بلوچستان حکومت سے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے،نفرتیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔
٭٭٭٭
Load/Hide Comments