مسلم سائنسدانوں نے سائنس کے تمام علوم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں,ڈاکٹر اطہر محبوب

بہاولپور ( ) شعبہ انگلش لینگوئسٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ایڈونس ڈیٹا کی تجزیاتی تکینک سے متعلق دو روزہ ورکشاپ کا آن لائن انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی سیشن میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے 1100سال قبل فریکونسی تجزیے سے متعلق نامور مسلم سائنسدان الکندی کے کارہائے نمایاں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم سائنسدانوں نے سائنس کے تمام علوم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور بہت سے شعبوں میں ہونے والی سائنسی ترقی ان کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد آصف غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ڈاکٹر سلمان بن نعیم جامعہ اسلامیہ نے بھی خطاب کیا۔

اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد معظم جمیل تھے، جنہوں نے شرکاء میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقیسم کیں۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان، چیئرمین شعبہ بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر محمد عجاز لطیف اور چیئرمین شعبہ فزیالوجی ڈاکٹر عمر فاروق بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں