رحیم یار خان( )ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس جنوبی پنجاب محکمہ زراعت بارک اللہ خان نے ان سروس ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے فراہم کردہ وسائل کے بھر پور ثمرات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
یہ بات انہوں نے زرعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں کاٹن کے آئندہ اہداف کے حصول کو خصوصی طور پر زیر بحث لایا گیا۔اجلاس میں پرنسپل ان سروس ایگریکلچر انسٹیٹیوٹ میاں امتیاز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اقرار حسین سمیت پلانٹ پروٹیکشن ، واٹر منیجمنٹ، سیڈ پیوریفکیشن، پنجاب سیڈ کارپوریشن سمیت دیگر زرعی ونگ کے افسران موجود تھے۔انہوں نے زرعی افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ وسائل چھوٹے کاشتکاروں تک بروقت پہنچانے کے لئے بھر پور اقدامات کرں اور کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے طریقہ کاشت، بیج کی صیح ورائٹی، کھادوں کے استعمال اور حکومت کی جانب سے زرعی ادویات و آلات پر دی جانے والی سبسڈی بارے مکمل معاونت و آگہی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں 4لاکھ30ہزار ایکٹر رقبہ پر کاٹن کی کاشت کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے، کپاس ہمارے ملک کی زراعت میں ترجیحی مقام رکھتی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ کاشتکاروں کو کپاس کے صیح بیج فراہم کرنے میں کردار اد اکیا جائے تاکہ فی ایکٹر پیدا وار میں اضافہ ممکن ہو سکے اور کاٹن کو بیرون ملک ایکسپورٹ کیا جا سکے۔انہوں نے زراعت توسیع کے افسران کو ہدیات کی کہ حکومت کی جانب سے 5مختلف اقسام کے کپاس بیج پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور کاشتکاروں کو اس سے فائدہ پہنچانے کے لئے محکمہ زراعت بھرپور تشہیر کو یقینی بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ کپاس کے کاشتکار حکومتی اقدام سے مستفید ہو سکیں۔۔اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے محکمانہ کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments