قومی خوشحالی سروے“کچہ کے غریب لوگ محروم

رحیم یارخان ( )حکومت کی جانب سے ”قومی خوشحالی سروے“میں کچہ کے غریب لوگ (ڈینجرزون) قرار دیئے جانے پر سروے سے محروم,

علاقہ مکینوں کا وزیراعظم عمران خان سے نوٹس لینے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موضع چک عمرانی یونین کونسل شاہ والی تحصیل روجھان کے رہائشی رضا کار پولیو ورکرز ٹیم لیڈر پروین بی
بی نے ٹیم ممبر احمد بخش کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے قوم خوشحالی سروے جس مقصد”خوشحالی کی دستک ہر گھر تک “کے تحت ملک بھر کے تمام گھرانوں کے سماجی اورمعاشی حالات بارے معلومات اوراعدادوشمار کا ڈیٹا مرحلہ وارپروگرام کے تحت اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن ہمارے علاقے
موضع چک عمرانی یونین کونسل شاہ ، جنگو ڈنڈھی، چک چراغ شاہ،چک بیلے شاہ وغیرہ جہاں کئی ہزارغریب لوگ آباد ہیں کو اس سروے میں شامل نہیں کیا گیا

سروے ٹیم سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ آپ کے علاقے گورنمنٹ کی طرف
سے ڈینجر زون قرار دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہم سروے نہیں کر سکتے, رضاکار پولیو ورکرز ٹیم لیڈر پروین بی بی نے ٹیم ممبر احمد بخش نے کہا ہم انہیں علاقوں میں پولیو کے قطرے ، حفاظتی ٹیکے لگاتے ہیں اوریہاں ہر محکمےکے آفیسران اپنی ڈیوٹیاں بھی دے رہے ہیں جب سے رینجر نے آپریشن کیا ہےیہاں اب حالات ٹھیک ہیں ہماری وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ ہمارےعلاقے کے لوگ بھی پاکستان کے شہری ہیں اورحکومت کی جانب سے ہر سہولت سےفائدہ اٹھانا بھی ان کا حق ہے اس لئے ہمارے مذکوہ علاقے کے غریب لوگوں کوسروے میں شامل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں