اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف کی دبنگ کارؤایاں”

رحیم یار خان( )کورونا ایس او پیز اور شام 6بجے سے سحری تک نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر صادق آباد میں انتظامیہ نے متعدد بڑے ہوٹل اور ریستوران سیل کردئیے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے رات گئے پولیس کے ہمراہ شہر اور بائی پاس پر قائم بڑے ریستورانوں پر چھاپے مارے ۔حکومتی ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے گاہکوں کو ٹیبلز پر بٹھا کر سروس دینے پراسسٹنٹ کمشنر نے المدینہ ریسٹورنٹ،ذائقہ ریسٹورنٹ، سٹلر ریسٹورنٹ اور ڈیرہ سلاطین احمدپورلمہ روڈکو سیل کردیا اور لاک ڈائون کی خلاف وزری پر 2 دکانداروں کو گرفتار کرادیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے صادق آباد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو جرمانےکیے جبکہ انہیں وارننگ بھی دی گئی۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس تیسری لہر میں تیزی کے باعث ضلع رحیم یارخان سمیت صوبہ کے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شام 6بجے سے سحری تک تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کررکھا ہے۔کھانے پینے کے ہوٹلوں کو صرف کھانا آرڈرپر پیک کرکے دینے کی اجازت ہے۔شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف کا شہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران ماسک استعمال نہ کرنے والوں کو وارننگ و جرمانے بھی کیے,

یاد رہےکہ کل سارا دن بھی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے سبزی منڈی، رمضان بازاروں کے ہنگامی دورے کیے اور عسکری پارک رمضان بازار میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد اور بہترین انتظامات پر تحصیلدار عبدالرحمان صدیقی کی خدمات کو سراہا،

اپنا تبصرہ بھیجیں