تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہ کی گرفتاری”

رحیم یارخان ( ) تالے کاٹ کر لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہ کی گرفتاری اور برآمدگی پر پولیس کو خراج تحسین،

ٹرسٹ کالونی کے حمداللہ نے اے ایس آئی سجاد احمد کے ہمراہ ڈی پی او اسد سرفراز کو گلدستہ پیش کیا۔ تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ ٹرسٹ کالونی وٹرنری سٹور پر ملازم نورالعین نے اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ منصوبہ بندی کر کے سٹور کے تالے کاٹے اور آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چرا لے گئے جس پر ان کے خلاف تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مال مسروقہ برآمد کرکے مالک سٹور حمداللہ کے واپس کیا تو انہوں نے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد احمد کے ہمراہ ڈی پی او آفس آکر ان کی کارکتردگی کو سراہا اور ڈی پی او اسد سرفراز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں