ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اورقابلیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

بہاولپور( ) پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اورقابلیت میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ہمارے نوجوانوں نے اپنی محنت لگن اور حب وطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر میدان میں اپنا نام روشن کیا ہے۔

وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر محمدعظمان طارق سے اپنے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر محمد عظمان طارق نے میڈیکل کے امتحان MRCSمیں برطانیہ اور آئرلینڈ کے چاروں رائل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کرکی۔اس ملاقات میں ڈاکٹر محمد عظمان طارق کے استاد پروفیسرعمران بشیر بھی موجود تھے۔ وائس چانسلرنے ڈاکٹر محمد عظمان طارق کواسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے توصیفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈعطا کی۔ڈاکٹر محمد عظمان طارق نے خصوصی پذیرائی پر وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں