رحیم یارخان( )محکمہ ایجوکیشن میں عرصہ دراز سے افسران کو بلیک میل کرنے والا گروہ بےنقاب‘
اے ای او ہیڈ کواٹر اعظم رشید سرغنہ نکلا‘ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان رشید‘جونیئر کلرک وسابق پی اے سی ای او ایجوکیشن یٰسین شاہ ملوث‘فی میل اساتذہ کے ذریعے ہراسمنٹ کی جھوٹی درخواستیں دیکر ناجائز مطالبات منوانے کیلئے افسران کو بلیک میل کیا جانے کا انکشاف‘سابق سی ای او رانا اظہر اس سے قبل اسی گروہ کی بھینٹ چڑھ گیااور نوکری سے ہاتھ گنوا بیٹھا اعلیٰ افسران کا نوٹس تحقیقات کا آغاز‘بڑے انکشافات متوقع سی ای او ایجوکیشن رانا نوید اختر کو تبدیل کروانے کی ناکام کوشش محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ افسران اس مافیا کے سامنے بے بس‘وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔
تفصیل کے مطابق چار ماہ قبل رحیم یارخان میں تعینات ہونیوالے سی ای او ایجوکیشن رانا نوید اختر کو ٹرانسفر کروانے کیلئے بلیک میلر گروہ سرگرم فی میل اساتذہ سمیت دفتری عملہ کے ملوث ہونے کا انکشاف‘اے ای او ہیڈ کواٹر اعظم رشید اپنے سہولت کار اور قریبی ساتھی عثمان رشید‘یٰسین شاہ کی مبینہ ملی بھگت سے افسران کو بلیک میل کرکے ناجائز کام کرواتے‘جبکہ مختلف کاموں کی بھاری رشوت وصول کرکے بندر بانٹ بھی کی جانے لگی‘گذشتہ سے پیوستہ روز ای ایس ای ٹیچر راشدہ نیئر جوکہ منظور آباد کے پرائمری سکول میں تعینات ہے جس نے اے ای او ہیڈ کوارٹر کے کہنے پر سی ای او ایجوکیشن کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت ہراسمنٹ کی درخواست دیکر بعدازاں لاتعلقی کا اظہار کردیا جبکہ جھوٹی درخواست کی جعلی فرضی تصدیق کرتے ہوئے اے ای او ہیڈ کواٹر اعظم رشید نے تصدیقی نامہ جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اشرف چانڈیہ نے ناقص کارکردگی پر اے ای او ہیڈکوارٹر کے خلاف سی ای او ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کی تھی جس پر سی ای او نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اے ای او ہیڈکوارٹر کو طلب کیا جس پر سی ای او ایجوکیشن کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش بے نقاب ہوگئی۔اے ای او ہیڈکوارٹر اعظم رشید کا ڈھونگ رچانا بے سود لینے کے دینے پڑ گئے‘مبینہ اطلاعات کے مطابق اے ای او سکول کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی کرکے فی میل اساتذہ کو بلیک میل کرتا بعدازاں اعلیٰ افسران کے خلاف استعمال کرتا اور اپنے ناجائز مطالبات منواتا رہا ہے۔شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار‘چیف سیکرٹری پنجاب‘سیکرٹری ایجوکیشن‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب‘کمشنر بہاولپور اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تحریری درخواست دیدی گئی جبکہ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے بلیک میلر گروہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے
Load/Hide Comments