ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘اسسٹنٹ کمشنرز

رحیم یارخان( )اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان عظمان چوہدری‘اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف کے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت مختلف بازاروں مارکیٹس میں چھاپے‘

خلاف ورزی پر متعدد دکاندار دھر لئے دکانیں سیل جرمانے عائد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘اسسٹنٹ کمشنرز کی گفتگو تفصیل کے مطابق حکومتی احکامات کو نظرانداز کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت کے مطابق اے سی رحیم یارخان اور اے سی صادق آباد کا بڑا آپریشن کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑے مگرمچھ دھر لئے جبکہ رمضان بازاروں کے بھی ہنگامی دورے کئے گئے صارفین کے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کا معیار اور اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا‘اسسٹنٹ کمشنرز کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی کسی بھی شخص کو ہرگز وہ کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی جوکہ کرونا پھیلانے میں مددگار ثابت ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اس موذی وباء سے بچا جا سکے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں