رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج اضافہ کے باعث شیخ زید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اپنی طبی سہولیات میں مزید اضافہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ لہر میں بھی عید الفطر کے فوری بعد کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تھا اور امسال بھی عوام کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے اور احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جو کہ خطرناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میںکورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران موجو دتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں آکسیجن کی سپلائی چین پر خصوصی نظر رکھی جائے جبکہ محکمہ ہیلتھ کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز اور ڈرگ انسپکٹرز آکسیجن کی خریدو فروخت کرنے والے کاروباری مراکز میں آکسیجن کی تعداد اور قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو رپورٹ ہوا ہے کہ کچھ عناصر آکسیجن سیلنڈرز کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں کا توازن بگاڑ رہے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں سیکورٹی ادارے بھی ایسے عناصر کی نشاندہی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیلوں میں بھی کورونا وارڈ ز میں بیڈز کی تعداد بڑھائی اور آکسیجن کا بندوبست کیا جائے جبکہ فیلڈ ہسپتال کے لئے مناسب جگہوں کی نشاندہی ضلع کی چاروں تحصیلوں میںکی جائے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 733ہے جبکہ کورونا وباءکے دوران ضلع میں4ہزار449افراد متاثر ہوئے جس میں سے3ہزار546صحت یاب اور170اموات رپورٹ ہوئیں اور ضلع میں39ہزار352افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
Load/Hide Comments