مخیر حضرات مستحق افراد کی مدد کرکے اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکتے ہیں, میاں عامر شہباز

رحیم یارخاں( ) مسلم ہینڈز پاکستان کی طرف سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں رحیم یارخاں کے 75 – غریب ‘ مستحق اور ضرورت مند خاندان میں مکمل ایک ماہ کا خشک راشن تقسیم کیا گیا – جس کا اہتمام مسلم ہینڈز رحیم یارخاں کے رضاکاروں نے ایک نجی سکول کے کھلے پارک میں کیا – اس موقع پر رحیم یارخاں کی ہر دلعزیز شخصیت ٹکٹ ہولڈرحلقہ ایم این اے 179اور معروف بزنس مین پیپلز پارٹی کے رہنما میاں عامر شہباز نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

راشن وصول کرنے والے تمام افراد کو عزت و احترام کے ساتھ کرسیوں پر بٹھا کر مسلم ہینڈز کے رضاکاروں نے راشن کے ساتھ ساتھ ساتھ افطار و ڈنر بھی پیکنگ کی صورت میں پیش کیا -اس موقع پر تمام SOP’s کو خصوصی طور پر ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا – اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں عامر شہباز نے کہا کہ مخیر حضرات مستحق افراد کی مدد کرکے اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکتے ہیں ایسے لوگوں کی مدد ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں مسلم ہینڈز کی جانب سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح رحیم یار خان میں خشک راشن اور اوپن کچن کے ذریعے کھانےکی تقسیم احسن اقدام ہے – انہوں نے کہا کے مسلم ہینڈ کے زیراتمام اس کے علاوہ اوپن کچن کا جو رمضان المبارک میں سلسلہ شروع کیا گیا ہےجس سے کرونا کے باعث سیکڑوں افراد تک ان کے گھروں میں افطار کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھانا بھی پہنچایا جارہا ہے یہ خدمت خلق کی سب سے بڑی پہچان ہے اور یہ سلسلہ آخری روزے تک انشاء اللہ جاری رہے گا- انہوں نے کہا کے مستحق افراد کی مدد کرنے پر ہم مسلم ہینڈز کے سربراہ پیر سید لخت لحسنین شاہ اور ان کی ٹیم کا رحیم یار خان کی عوام شکریہ ادا کرتی ہے۔

میاں عامر شہباز نے مزید کہا کےجہاں رمضان المبارک میں نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے ہمیں بھی مستحق افراد کی بڑھ چڑھ کر مدد کے اللہ پاک کی خوشنودی کو حاصل کرنا چاہیے انہوں نےمزید کہا کے ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد صرف مخیر حضرات کو اس کام کے لیے امادہ کرنا ہوتا ہے تاکہ مستحق افراد کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جاسکے-
میاں عامر شہباز نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز کے چئیر مین جناب پیر سید لخت حسنین کو اللہ پاک نے انسانیت کی خدمت کےلئے چن لیا ہے اور اللہ اپنے خاص بندوں سے ہی انسانیت کی خدمت کام لیتا ہے مسلم ہینڈز صرف راشن اور کھانا ہی نہیں بلکہ صاف پینے کے پانی اور زلزلہ سیلاب و دیگر آفات میں بھی دنیا کے 52 سے زائد ممالک میں خدمت کے کاموں میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا ھمیں مسلم ہینڈز اور ان کی ٹیم اور پیر سید لخت حسنین کا مشکور ہونا چاہیے کہ کرونا کے باعث رحیم یارخاں کے مستحق افراد کو یاد رکھا- اس پر میں جناب پیر سید ضیاء النور شاہ صاحب ‘ گیلانی صاحب اور میرے چھوٹے بھائ محمد ریحان طاھر کابھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو خدمت کے اس سفر میں پیش پیش ہیں-
اس سے قبل مسلم ہینڈز کے فوکل پرسن والینٹئیرز ہیڈ نذیر احمد طاھر قادری نے مسلم ہینڈز کا مکمل تعارف پیش کیا اور کہا کہ مسلم ہینڈز کے چئیر مین جناب پیر سید لخت حسنین شاہ کی خصوصی شفقت اور مہربانی ہے کہ رمضان ہو یا قربانی کا موقع رحیم یارخاں کی عوام کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں اس کے علاوہ رحیم یارخاں کےلئے پینے کے صاف پانی کےلئے ہینڈ پمپ اور سولر واٹر پمپ کی تنصیب اور سیلاب زدہ علاقوں کی مالی و معاشی امداد ان کا خاص تحفہ ہیں- نذیر احمد طاھر قادری نے مزید کہا کہ مسلم ہینڈز کی خدمات بلا تفریق و مذہب پوری دنیائے انسانیت کےلئے ہیں جو کی دنیا کے 52 سے زائد ممالک تک پھیلی ہوئ ہیں – اللہ پاک ان کی یہ تمام خدمات کو قبول فرمائے-
اس موقع پر مسلم ہینڈز کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر میاں سعد حسن ‘ بشیر احمد آزاد ‘ چوہدری محمد صدیق’ چوہدری ندیم مقبول’ میاں طارق رشید ‘رانا خالد ‘ رانا ندیم اقبال اور فیصل بشیر و دیگر معززین بھی موجود تھے- آخر میں میاں عامر شہباز نے کچھ افراد میں اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا اور نذیر احمد طاھر قادری نے ملکی استحکام اور وبائ امراض سے حفاظت کی خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ مسلم ہینڈز کے چئیر مین اور ان کی تمام ٹیم کی صحت و سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں