نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے, وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(سی ایم لنکس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس نہ کوئی ایجنڈا ہے نہ کوئی حکمت عملی-

نااہل اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہی ہے-پی ڈی ایم کانااہل ٹولہ ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہے-کورونا کے قومی چیلنج پر پی ڈی ایم کا منفی رویہ ایک المیہ ہے -افسوس کا امر ہے کہ پی ڈی ایم نے پہلے بھی عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اوراب بھی اس کا منفی رویہ قوم کے سامنے عیاں ہے-کورونا وباء میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر خود مارے مارے پھر رہے ہیں -ان لوگوں نے اپنی منفی سیاست کی خاطر عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی-پی ڈی ایم عناصر نے ہر موقع پر عوام کو تنہا چھوڑا ہے-کورونا کی تیسری لہر کے باوجود اس بے حس ٹولے نے اپنی منفی روش نہیں بدلی-ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے-کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا بھر پور تعاون بے حد ضروری ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان کے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں – انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی- آرپار کے دعویداروں کی منفی سیاست آرپار ہو چکی ہے – پی ڈی ایم اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے – پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں