“سندھ پنجاب بارڈر سیل”

رحیم یار خان ( ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی ٹیم کے ہمراہ سندھ پنجاب بارڈر پر ناکہ بندی

سندھ پنجاب بارڈر پر کوٹسبزل چیک پوسٹ کے مقام پر بین الصوبائی ٹرانسپورٹ نقل و حمل کا معائنہ کیا
این سی او سی کی گائیڈ لائن پر حکومت پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الاصوبائی نقل و حمل پابندی ہے۔عید تعطیلات میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سیر و سیاحت پر بھی پابندی عائد ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی دیگر صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ اور سیر و سیاحت کی غرض سے آنے والی گاڑیوں کو صوبہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔ حکومت ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی اور ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی نقل و حمل پر 16 مئی تک پابندی عائد ہے۔ سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی

اپنا تبصرہ بھیجیں