پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن دورانیہ 24 مئی تک کرنے تجویز”

پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن دورانیہ 16 مئی سے بڑھا کر 24 مئی تک کرنے تجویز

لاہور ( ) پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز، محکمہ داخلہ نے لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ تاہم لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھا دیا جائے۔ لاک ڈاؤن کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھانے سے کورونا کے انسداد میں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 16مئی کے بعد لاک ڈاون مین اضافہ نا کیا گیا تو سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے گی۔مارکیٹوں کے اوقات کار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی چھ بجے تمام مارکیٹس بند ہونگی اور شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں