جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا میں ٹیکنیکل سکل پیدا کی جائے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی

رحیم یارخان ( ) وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ سے صادق آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کو عید کی مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔

ملاقات میں سی پیک اور یونیورسٹی کے فیوچر پراجیکٹس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے علاقے میں ہائر ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے یونیورسٹی کردار کو سراہا۔انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی اور سٹوڈنٹس کی بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا میں ٹیکنیکل سکل پیدا کی جائے۔ مستقبل میں سی پیک کے حوالے سے بے شمار انجینئرنگ اور آئی ٹی سیکٹر میں نئی جابز پیدا ہوں گی اس حوالے سے خواجہ فرید یونیورسٹی کا کردار مزید اہم ہو جاتا ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عنقریب یونیورسٹی کا وزٹ بھی کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی اولین ترجیح کوالٹی ایجوکیشن اور معیاری تحقیق ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں یونیورسٹی اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم صادق آباد ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ، لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) عابد دستگیر، محمد انور فاروق اور مخدوم عباد بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں