نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پریس کلب رحیم یارخان کے بارے میں دیا جانے والا بیان قابل مذمت ہے، سابق صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد

رحیم یارخان( )سابق صدرنیشنل پریس کلب اسلام آباد شکیل قرار کی وفدکے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ)رحیم یارخان آمدکے موقع پرتقریب کاانعقاد،

صحافی برادری کی بھرپور شرکت، تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعدنعت رسول مقبولؐ پیش کی گئی،قائم مقام صدرجاوید اقبال چوہدری نے سابق صدرنیشنل پریس کلب شکیل قرارسمیت دیگرمہمانوں جنرل سیکرٹری وی جے اے آئی ملک خالد، رپورٹر انٹرنیشنل میڈیا ملک بابر کوخوش آمدید کہا، اس موقع پرشکیل قرار نے نومنتخب کابینہ کومبارک بادپیش کی اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے ہارنے والوں کوجیت تسلیم کرنی چاہیے، پریس کلب تمام صحافیوں کاگھرہے،انہوں نے کہاکہ نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل کی جانب سے پریس کلب رحیم یارخان کے بارے میں دیے جانے والے بیان کی تحقیقات ہوں گی اگرسیکرٹری جنرل کی جانب سے صحافیوں کے گھرڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے بارے میں اگرقبضہ مافیا یا دیگر الزامات لگاکرکسی قسم کا بیان جاری کیاگیا ہو تو وہ قابل مذمت عمل ہے،

کسی بھی غیر متعلقہ شخص کوصحافیوں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، صحافیوں کوہراساں، بلیک میل کرنے والے چوہدری طاہر نامی کیبل آپریٹرکے خلاف گھیرا تنگ کیاجائے گا، ورکنگ جرنلسٹ کاتحفظ ہر صورت یقینی بنایاجائے گا، انہوں نے مزیدکہاکہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹرخرم شہزادکی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کے میرٹ پردیے جانے والے فیصلہ کوسراہتے ہیں اورخراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر راؤ نعمان اسلم، سیکرٹری جنرل جی ایم حیدر اور ان کی کابینہ کو پریس کلب کاچارج دیا، شکیل قرار کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان کی صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، صحافی کالونی سمیت دیگرمسائل کومل بیٹھ کرحل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی، قائم مقام صدرجاویداقبال چوہدری نے سینئرصحافیوں کے ہمراہ مہمان خصوصی شکیل قرارکوڈسٹرکٹ پریس کلب کاتفصیلی دورہ کرایا، اس موقع پرسابق صدور پریس کلب حبیب اللہ ملک، قیصرغفورچوہدری، عرفان الحق ملک، فنانس سیکرٹری محمدصادق ضیاء، محمدسہیل پاشا، محمدشہباز، میاں شوکت، حافظ فلک شیرسندھو، غلام حسن مہر، ارسلان شوکت مہاندرہ، سردار احمد پہوڑ، صدیق احمدبلوچ، جام شبیراحمد، نذرمحمدرند، میاں فیصل، چوہدری منیراحمد، صدام ملک سمیت دیگرصحافی موجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں