ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 509ہے, اور192اموات رپورٹ ہوئی ہیں, ڈپٹی کمشنر

مورخہ17 مئی 2021
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال، کورونا ویکسی نیشن کے عمل سمیت کورونا وارڈ میں زیر علاج مریضوں کو دستیاب سہولیات سمیت ڈاکٹرز کی حفاظت کے لئے این سی او سی کی جانب سے آمدہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدر ہ سلیم، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغاتوحید، ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 509ہے جس میں سے474ہوم آئسولیٹ ہیں جبکہ تاحال ضلع میںکورونا کے 4ہزار963مثبت کیس اور192اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں4ہزار262افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 55ہزار611افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے عید الفطر کی چھٹیوں اور لاک ڈاﺅن کے دوران کورونا ایس ا وپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے ادار وں کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اس قومی جذبے اور عوامی تعاون سے ہم نے اپنے ملک سے کورونا کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تحت ویکسی نیشن سنٹرز میں انتظامات کو بھی بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے کورونا ویکسین لگائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں