چار ہزار ایجوکیٹرز مستقل کر دیے گئے،

رحیم یارخان( )چار ہزار ایجوکیٹرز مستقل کر دیے گئے، مستقل ہونے والے اساتذہ میں خوشی کی لہر، دفترسی ای اوایجوکیشن میں تقرر تقسیم کرنے کی ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی،

سی ای اوایجوکیشن رانانویداختر، ڈی ای اوسیکنڈری کستوراجی شادہ، ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ) ڈاکٹر فوزیہ حنا، ایم این اے چوہدری جاویداقبال وڑائچ کے بھائی ونمائندہ چوہدری فاروق وڑائچ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکے نمائندگان چوہدری ظہوراحمدگوجر، چوہدری جاویدارشاد، نظریہ پاکستان فورم کے ضلعی جنرل سیکرٹری راناافتخاررسول، پی ٹی آئی کے رہنماء فضل کریم خان خٹک نے مستقل ہونے والے اساتذہ میں تقررنامے تقسیم کئے۔

اس موقع پر رانا نوید اختر نے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ ایجوکیشن کااحسن اقدام ہے کہ ضلع میں 4ہزارمیل وفی میل ایجوکیٹرزکومستقل کردیاگیاہے اوریہ سال 2017ء میں بھرتی ہونیوالے ایجوکیٹرز مستقل ہوئے ہیں، انہوں نے مستقل ہونے والے اساتذہ پریہ بات زوردے کرکہی کہ وہ اپنے فرائض کوعبادت سمجھ کرسرانجام دیں اورضلع کوپنجاب کے ٹاپ ٹین اضلاع میں لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق،چوہدری ظہوراحمدگوجر اورچوہدری جاوید ارشادنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہے اوربے روزگارپڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق اساتذہ جوکہ معاشرے میں ایک بلندمقام رکھتے ہیں ان کو مستقل کیاگیا ہے یہ 4ہزاراساتذہ نہیں بلکہ 4 ہزارخاندان اس سے وابستہ ہیں،:ضلع کی تاریخ میں پہلی بار پی ٹی آئی حکومت نے ہی 4 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کیا ہے، اس موقع پرانہوں نے مستقل ہونے والے اساتذہ کومبارک باددی، کستوراجی شاد، ڈاکٹرفوزیہ حنا، رانا افتخاررسول، فضل کریم خان خٹک نے کہاکہ ان اساتذہ کے مستقل ہونے سے ضلع میں تعلیم کا گراف بلند ہوگا اور ان اساتذہ میں پایاجانے والا احساس محرومی بھی ختم ہوگا، اس موقع پر پنجاب ٹیچرزیونین کے ضلعی آرگنائزر رانا شہباز صفدر، سپرنٹنڈنٹ رانابشیراحمد، تنویرکھرل، یاسر چنہ، شہروز اختر فاروقی ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں