فیملی مقدمہ میں مفرور شوہر گرفتار ،رقم ادانہ کرنےپرایک سال کی سزا۔

رحیم یارخان( )فیملی مقدمہ میں مفرور مدیون گرفتار ،رقم ادانہ کرنےپرایک سال کی سزا۔

تفصیل کے مطابق گلشن اقبال کی رہائشی سمیراکرن نے اپنےشوہر اسد شوکت کے خلاف اپنا اورتین بچوں کا خرچہ نان ونفقہ کا دعویٰ دائرکیاہوا تھا ،جس میں عدالت نے خرچہ نان ونفقہ ڈگری کر دیا جس کی وصولی کےلئے اجراءکا دعویٰ فیملی کورٹ ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں زیر سماعت تھا
جس میں عدالت نے بار بار مدیون کو طلب کیا اورڈگری کی رقم ادا کرنے کا کہا مگر مدیون فرارہوگیا گزشتہ روز بیلف میاں محمد مظہر نے مخبری پر مدیون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں مدیون نے عدالت کو ڈگری کی رقم ادا
نہ کرنے کا عذر پیش کیا جس پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے مدیون کو ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل بھجوانے کے احکاما ت جاری کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں