رحیم یار خان ( ) خانپور میں تشدد کا شکار ہونے والی پولیو ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام
پولیو ٹیم کو فرائض کی ادائیگی کے دوران خانپور محلہ زہریاں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا
تشدد اور ہراسمنٹ کا نشانہ بننے والی پولیو ٹیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پولیو ورکرز، پولیس اور سیکورٹی برانچ کے عملہ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم۔شہزاد نے خصوصی طور پر شرکت کی ،
پولیو ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ ، اے ایس پی سلیم شاہ سمیت دیگر افسران کی شرکت
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم۔شہزاد نے پولیو ٹیموں ، پولیس جوانوں کو پھول اور نقد انعامات سے نوازا
پولیو ورکرز ہمارے قومی ہیرو اور ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
پولیو ورکرز شدید موسمی حالات میں ہمارے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے فریضہ کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر
پولیو کا ارض پاک سے خاتمہ صرف حکومت نہیں معاشرے کے ہرطبقہ کی ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں۔ خانپور پولیو ٹیم پر تشدد کا واقع افسوسناک ہے ۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر
وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر بہاولپور ڈویژن نے واقع کی فوری رپورٹ طلب کی۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت پر معمور پولیس جوانوں۔کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کی تقریب کا مقصد اپنی پولیو ٹیموں اور سیکورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ڈپٹی۔کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
ہمیں اپنے ہیلتھ ورکرز اور سیکورٹی اداروں کو یقین دلانا ہے کہ حکومت اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔
ایسے بزدلانہ واقعات ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، پولیو ٹیموں پر حملہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر
Load/Hide Comments