حسن اقبال کی پریزنٹیشن کورس میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن”

رحیم یار خان ( )ایس آئی حسن اقبال آمدہ ضلع رحیم یار خان نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں انویسٹی گیشن کورس کے دوران
٫پولیس پروفیشنل ایکسپرٹیز ان میڈیا ہینڈلنگ/منیجمنٹ؛ کے عوام سے سے منعقد ہونے والی پریزنٹیشن میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی،

کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایس آئی حسن اقبال کو اول پوزیشن آنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ٹو بمع نقد انعام سے نوازا،اس سے پہلے ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے دوران پیش کی جانے والی تمام پریزنٹیشن میں سے ایس آئی حسن اقبال آمدہ ضلع رحیم یار خان کی پریزنٹیشن سب سے معیاری اور قابل تعریف تھی،

انہوں نے مزید کہا کہ پریزنٹیشن کا مواد،اس میں معلومات کا بیان،تمام مواد کو اکٹھا کرنا،اس کی ترتیب،اس میں استعمال ہونے والی تصاویر،ویڈیوز اور آخر میں تمام پریزنٹیشن کو بیان کرنے کا اسلوب اور طریقہ کار بہت موثر اور متاثرکن تھا،ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے آفیسران کے مابین پریزنٹیشن کا مقابلہ ان کے اندر تحقیق،جستجو اور سیکھنے کے عمل میں اضافہ کا باعث ہوتا ہے،اس کے بعد کمانڈنٹ نے ایس آئی حسن اقبال کو اعلی کارکردگی پر اول پوزیشن آنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ سی سی ٹو بمع نقد انعام سے نوازا،دیگر آفیسران میں بھی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں