پیسے کی چمک’ نام نہاد ڈاکٹر اصغر کا گرفتاری کے بعد بیمار ہونیکا ڈرامہ’ حوالات کی بجائے ہسپتال منتقل’

رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)پیسے کی چمک نے پولیس کو اندھا کر دیانام نہاد ڈاکٹر اصغر علی کا گرفتاری کے بعد بیمار ہونیکا ڈرامہ حوالات بند کی بجائے پولیس نے بھاری رشوت کے عوض ہسپتال منتقل کردیا،متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے

مبینہ کرپٹ بلیک میلر کروڑوں کے فراڈ میں ملوث ڈاکٹر اصغر شیخ زید ہسپتال میں اے سی کمروں کے مزے لینے لگا آئی جی پنجاب نوٹس لیں متاثرین کی دہائی۔ تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کا رہائشی اصغر نامی شخص جو کہ اتائی ڈاکٹر کے نام سے مشہور ہے گذشتہ سے پیوستہ روز تھانہ صدر صادق آباد پولیس نے ملزم اصغر کے خلاف مقدمہ نمبر 365/21بجرم 406؛506/Bدرج رجسٹرڈ کر کے گرفتار کیا تو ملزم کی جانب سے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ کے ذریعہ دباؤ ڈالا گیا لیکن بات نا بنی جس پر ملزم کو پولیس تھانہ صدر نے حوالات بند کر دیا۔ بعدازاں پیسوں کی چمک پلان کے مطابق ملزم کی اچانک طبیعت خراب کر دی گئی جسے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تو ملزم بالکل ٹھیک ہو گیا،وہ ملزم جو درجنوں مقدمات میں نامزد ہے جسے پولیس عرصہ دراز سے تلاش کر رہی ہے وہی پولیس نے پروٹوکول مہیا کر کے نئے پاکستان کی داستان رقم کر دی،مقدمہ کے مدعی انصاف کیلئے اعلیٰ حکام کی راہیں تکنے لگا،

ملزم شایان شان طریقہ سے ہسپتال میں وقت پاس کرنے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم ڈاکٹر اصغر کے خلاف ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں سنگین دفعات کے تحت دھوکہ دہی، جعلسازی،لڑائی جھگڑے، جان سے مارنے کی کوشش،امانت میں خیانت سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں جن میں موصوف اشتہاری بھی بتایا جا رہا ہے،مقدمہ مدعی متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں