ڈپٹی کمشنر کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری”

رحیم یارخان ( )فیملی کورٹ کے احکامات نہ ماننا ڈپٹی کمشنرکو مہنگا پڑگیا،ڈپٹی کمشنر کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری۔

تفصیل کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں شہری نور محمد نے ڈگری تعمیل معاہدہ مختص پر عمل درآمد کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے مدیون ڈپٹی کمشنرکو عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کیاتھا جس پر ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد گزشتہ روز بھی مقررہ تاریخ پر عدالت پیش نہ ہوئے تو فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے ناظر سول کورٹ کوبذریعہ بیلف ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم شہزادکو 22جولائی کوگرفتارکرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم 50ہزارروپے کی زرضمانت اداکرنے کی صورت میں گرفتارنہ کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں