وائس چانسلر اورچینی زرعی کمشنر کا اسلامیہ یونیورسٹی اور چینی یونیورسٹیوں کے مابین مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال”

اسلام آباد( ٹی این ایس)پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے آج اسلام آبادمیں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کا دورہ کیا

اور چینی زرعی کمشنر ڈاکٹر گو وین لینگ سے ملاقات کی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور چینی یونیورسٹیوں کے مابین مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گندم، کاٹن اور چاول کی فصلوں میں تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر گو وین لینگ نے تحقیق، اساتذہ اور طلبا کے تبادلے اور متعلقہ امور میں مزید تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ہم نے مکئی اور سویا بین کی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کو سی پیک منصوبوں میں شامل کیا ہے جو بالآخر اس شعبے میں تحقیق اور زراعت کی پیداوار کو بڑھادے گا۔ ڈاکٹر محمد علی رضا پوسٹ ڈاکٹر، سیچوان یونیورسٹی چین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں