رحیم یارخان ( ) تھانہ اے اور بی ڈویژن پولیس نے کار اور موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی چار کاریں اور درجنوں موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،
منشیات فروش سے 1900 گرام چرس، 299 لیٹر شراب برآمد، دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھی گھیرا تنگ، وکیل کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار مغوی برآمد، اسلحہ برآمد۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان نے ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حسن اقبال اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمود الحسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سٹی سرکل کا چارج سنبھالتے ہی سرکل ایس ایچ اوز تمام افسران اور اہلکاروں کو جرائم کی بیخ کنی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کمر بستہ کیا آج سٹی سرکل کی حالیہ اور کچھ عرصہ قبل کی کارکردگی آپ کے سامنے رکھتا ہوں تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او حسن اقبال اور ان کی ٹیم نے سب سے پہلے تو انتہائی اہم ایڈووکیٹ فقیر حسین کا کیس تھا جسے ہم حل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں اور ان سے واردات میں استعمال ہونے والی کار، موٹر سائیکل اور آلہ قتل ہنٹر بھی برآمد کر کے چالان عدالت کر دئیے گئے ہیں، اس کیس میں سجاد نامی شخص کو اغواء کیا گیا تھا اسے بھی بازیاب کیا گیا، اب دیگر کارروائیوں میں تھانہ اے ڈویژن پولیس نے دو کاریں مالیتی 14 لاکھ 50 ہزار روپے، نقدی 4 لاکھ روپے، رواں سال میں سرقہ بالجبر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لاکھ 61 ہزار پانچ سو روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،
موٹر سائیکل کے 79 ملزمان کو گرفتار کر کے 23 لاکھ تین ہزار نو سو روپے کی ریکوری کی، دو موٹر سائیکل چور زیر تفتیش ہیں جنہوں نے 15 موٹر سائیکلیں چوری کرنے کا انکشاف کیا جن سے مزید ریکوری متوقع ہے، نقب زنی کے 13 ملزمان سے 2 لاکھ 60 ہزار کی برآمدگی کے بعد انہیں چالان جیل کیا گیا، عام چوری میں ملوث 46 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 لاکھ 33 ہزار روپے کی برآمدگی کی گئی، ملزمان سے 10 پسٹل اور 39 راؤند برآمد ہوئے، جبکہ 299 لیٹر شراب اور 1 کلو 900 گرام چرس برآمد کی گئی، اسی طرح تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او محمود الحسن خان اور ان کی ٹیم نے حالیہ دنوں میں 10 موٹر سائیکلیں مالیتی 3 لاکھ روپے، ایک عدد کار مالیتی 25 لاکھ روپے اور ایک چوری کے مقدمہ میں چوری شدہ 1 لاکھ 30 ہزار کی نقدی برآمد کی ہے دیگر تھانہ جات کی کارکردگی سے جلد آپ کو آگاہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments