اسلامیہ یونیورسٹی میں بلوچستان،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے عشائیہ”

بہاولپور( ) پروفیسر اطہر محبوب ، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہاسٹل کے طلبا کے لئے عشائیہ دیا ۔

یہ طلباء دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور عید منانے کے لئے اپنے گھروں کو نہیں جاسکے۔ عشائیہ میں ڈین ، فیکلٹی ممبران اور آفیسران بھی شریک ہوئے ۔ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی میں دوسرے صوبوں کے سینکڑوں طلباء ذیر تعلیم ہیں جو یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں رہتے ہیں۔ یونیورسٹی میں یہ سالانہ روایت ہے کہ وائس چانسلر ان طلباء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ، پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی قومی اتحاد کی علامت ہے جو ملک کے تمام حصوں سے آنے والے طلبا کے حسین ثقافتی تنوع کا نمونہ ہے ۔ طلباء نے وائس چانسلر اور سینئر فیکلٹی ممبران اور افسران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ عید کے دن کا وقت نکال کر ان کے پاس آئے اور اپنے گھروں سے دور رہنے والے طلبا کے لئے عشائیہ کی میزبانی کی اور اس پروگرام نے ان کا یوم عید خوشی اور مسرت سے بھر پور کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں