حکومت کی ٹورازم پالیسی اور سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بھی کوشاں”

بہاول پور( ) شعبہ ٹورازم اینڈ پاسپٹیلٹی مینجمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام طلبہ و طالبات کا بہاولپور کے تاریخی مقامات کا دورہ منعقد کرایا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر حکومت کی ٹورازم پالیسی اور وطن عزیز میں سیاحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بھی کوشاں ہے اور جامعہ میں ٹورازم کا تدریسی شعبہ اور ایک ڈائریکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے۔ اس دورے کے انچارج ڈاکٹر شعیب امتیازا ور ڈاکٹر کلثوم اختر تھے۔ وفد نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کے دورے کے موقع پر کہا بہاولپور کی تاریخی عمارات سیاحت کے لحاظ سے بہت اہم ہیں اور انہیں پوری دنیا میں متعارف کرایا جائے گا۔

کووڈ 19 کے لاک ڈان کے بعد اور ویکسین کی د ستیابی کے باعث اب ملک میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاحت کے شعبہ کو پاکستان میں بڑی صنعت کا درجہ دیا جائے جس سے روز گار کے بھی ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ مل کر سیاحتی سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے بہاولپور جیپ ریلی میں طلبہ اور فیکلٹی نے عملی شرکت کی اور بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے منعقد ہونے والے بہاولپور ٹریڈ فیئر میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خود تشریف لائے، اساتذہ اور طلباء وطالبات سے ملاقات کی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سیاحت کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں