محنت کشوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات و قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی

مورخہ29جولائی2019
رحیم یار خان( )اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ حکومتی ہدایات و قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایت پر منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر فاروق احمد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکبر سمیت دیگر محکموں اور محنت کشوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کے نمائندگان موجو دتھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محکمہ لیبر حکومت کی جانب سے رائج لیبر قوانین اور تنخواہوں پر مکمل عملدرآمد کرائے جبکہ محنت کشوں کے سوشل سیکورٹی کارڈ کے اجراء کے لئے محکمانہ اقدامات کو تیز کیا جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ ضلع میں 274بھٹہ خشت محکمہ لیبر کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور گزشتہ ماہ 35سے زائد انسپکشن کی گئی اور خلاف ورزی پر3بھٹہ خشت مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ حکومتی ہدایات کے مطابق لیبر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں