ضلع بھر میں10محرم الحرام کے جلوس ومجالس پُر امن طور پر اختتام پذیر”

رحیم یار خان( )ضلع بھر میں10محرم الحرام کے جلوس ومجالس پُر امن طور پر اختتام پذیر۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے دن بھر ضلع کی چاروں تحصیلوں سے نکلنے والے10محرم الحرام کے جلوسوں کی صبح تا رات اختتام تک مانیٹرنگ کی۔انہوں نے 10محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس میں سیکورٹی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ مختلف جلوسوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے جلوسوں میں حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے طے شدہ سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے جبکہ تمام جلوس ومجالس میں داخل ہونے والے عزاداران کو سیکورٹی کے تین حصار سے گزار کر جلوس و مجالس میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے بہترین سیکورٹی و انتظامی امور سر انجام دینے پر، اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، رینجرز، پاک آرمی، دیگر معاون سیکورٹی اداروں ، محکمہ صحت، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، واپڈا،سوئی گیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا اور کہا کہ اس قومی یکجہتی اور فرائض کی لگن سے ادائیگی کی بدولت ہم کسی بھی امتحان میں سر خرو ہو سکتے ہیں بلا شبہ محرم الحرام میں تمام اداروں نے قومی جذبے کے ساتھ خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے قیام امن اور بھائی چارہ کی فضاءبرقرار رکھنے میں ممبران امن کمیٹی کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس اتحاد ویکجہتی کی فضاءکو مستقبل میں بھی برقرار رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں