کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو بس اسٹینڈ سیل،

رحیم یار خان( )سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی دوسرے روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائیاں جاری۔

انہوں نے دوران چیکنگ مختلف بس اسٹینڈ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی نصب گیس سیلنڈرز کا جائزہ لیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو بس اسٹینڈ سیل،22گاڑیوں کو بند جبکہ75ہزار جرمانہ عائد کیا۔ریاست علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد براہ راست کورونا ایس ا وپیز پر عملدرآمد کرانے کی مہم مانیٹر کر رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات ہے کہ ضلع بھر میں کوئی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کئے بغیر سفر نہیں کر سکتی۔کورونا ایس ا وپیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز بھی اپنی تحصیلوں میں اقدامات کر رہے ہیں تاکہ کورونا کی چوتھی لہر سے شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔علاوہ ازیں پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی صورت سیلنڈرز نصب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے دوران چیکنگ متعدد پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب سیلنڈرز بھی اتروا دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں