6ستمبر 1965ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے، ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 6ستمبر 1965ءکا دن پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے، اس دن پاک فوج کے شیر جوانوں نے اپنے سے کئی گنا بڑی افواج کا جاں نثاری سے مقابلہ کیا اور دشمن کے سارے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبزہ زار میں یوم دفاع کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی سمیت دیگر افسران و اہلکاران موجود تھے۔کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث ضلعی انتظامیہ نے یوم دفاع کی تقریب کو نہایت مختصر اور سادہ رکھا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پوری قوم اُ ن بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں ے کہا کہ شہداءقوم کا فخر ہیں 1965ءکی جنگ ملک کی دفاعی اور قومی یکجہتی کا ایک روشن باب ہے جس میں افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے بہادری، ہمت اور حوصلے کی لازوال دستانیں رقم کیں۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ، شہداءکی درجات بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں