تبلیغ کے ساتھ ساتھ بیوی بچوں کے حقوق کا بھی خیال کرنا چاہئے، فیملی کورٹ

رحیم یارخان ( )شوہر اسلام کی تبلیغ میں مصروف،بیوی حالات سے تنگ آکر عدالت پہنچ گئی،نوٹس جاری ہونے پر شوہر عدالت میں، پیش، بیوی کو منا لیا,

تبلیغ کے ساتھ ساتھ بیوی بچوں کے حقوق کا بھی خیال کرنا چاہئے،فیملی کورٹ کے ریماکس۔تفصیل کے مطابق بستی اللہ بخش دڑی عظیم خان حنیفاں بی بی نے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں اپنے شوہر عبدالغفورجو کہ ایک سال کے لئے تبلیغی جماعت کے ساتھ رائیونڈ چلہ کاٹنے گیا ہوا تھا کے خلاف معاشی حالات سے تنگ آکر بچوں زہرہ بی بی،نمرہ بی بی،عائشہ بی بی،محمد عمر کے لئے خرچہ نان ونفقہ کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے شوہر عبدالغفور کے خلاف نوٹس جاری کیا اورعدالت پیش ہونے کا حکم جاری کیا، گزشتہ روز سماعت کے دوران شوہر عبدالغفور پیش ہوگیا پر فیملی جج ندیم اصغر ندیم نے عبدالغفور کو سمجھایا کہ دین اسلام کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ بیوی بچوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہئے جس پر عبدالغفور نے اپنی بیوی حنیفاں بی بی کو منا لیا اورآپس میں راضہ نامہ کر کے صلح کر لی،بعدازاں نے دونوں میاں بیوی نے فیملی کورٹ اوراپنے وکیل جام فرہاد علی گھوٹیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں