رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے نیازی کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔نیازی کالونی ڈسپوزل میں خرابی کے باعث شہر کی70فیصد آبادی سیوریج سے متاثر،
نیازی کالونی ڈسپوزل کی مین 40انچ فورس مین لائن میں نصب این آر (نان ریٹرن ایبل) وال پھٹ جانے سے ٹریٹمنٹ پلانٹ جانے والا سیوریج کا پانی واپس پمپنگ اسٹیشن میں داخل ہو گیا جس کے باعث پمپنگ اسٹیشن میں نصب7موٹریں سیوریج کے پانی میں ڈوب کر شدید متاثر ہوئیں،ایکسین میونسپل کارپوریشن کی بریفنگ۔شہر کی مختلف آبادیوں میں سیوریج مسائل کی شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے نیازی کالونی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے میونسپل کارپوریشن حکام کو فوری طور پر متبادل انتظام کرکے ڈسپوزل لائن فنشکنل کرنے کی ہدایت۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میونسپل عملہ دو شفٹوں میں کام کرکے عارضی نظام کو بحال کرے تاکہ شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی بحالی کا کام بلا تعطل جاری رہنا چاہیے عارضی لائن فنکشنل کرنے کے بعد مستقل حل کے لئے تاخیر نہیں ہو نی چاہیے۔ایکسین میونسپل کارپوریشن محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب شہر کے70فیصد سیوریج کے پانی کو بذریعہ نیازی کالونی ڈسپوزل اسٹیشن سے پتن منارہ میگا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پہنچانے والی مین40انچ فورس مین لائن میں نصب این آر(نان ریٹرن ایبل)وال پھٹنے کے باعث سیوریج کا پانی بیک ہوا اور پریشر کی زیادتی کے باعث اس کو روکنے والے والز نے بھی کام چھوڑ دیا جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی مین شفٹنگ پمپ اسٹیشن میں داخل ہوگیا اور وہاں نصب7موٹرز سیوریج کے پانی میں ڈوب گئیں۔ایکسین نے بتایا کہ سیوریج پمپ اسٹیشن میں نصب موٹروں کو سیوریج کے پانی سے باہر نکالنے اور شہر کی مین لائن سے آنیو الے سیوریج کے پانی کو متبادل ذرائع سے براہ راست پتن منارہ ٹریٹمنٹ پلانٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے اور جلد اس کام کو مکمل کر لیا جائے گا۔رات تک شہر بھر میں سیوریج مسائل میں کمی آنا شروع ہو جائیگی اور لکڑ منڈی سمیت دیگر نشیبی علاقوں سے بھی پانی کا نکاس ممکن ہو سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مستقبل بنیادوں پر اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے اور چند روز تک اس مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کر لیا جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے گلشن اقبال اور ملحقہ آبادیوں میں واٹرسپلائی کے پانی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے بھی میونسپل حکام سے استفسار کیا جس پر میونسپل حکام نے بریفنگ دی کی واٹر سپلائی کی مین لائن کے جوائنٹ پھٹنے سے پانی کی فراہمی معطل ہے،واٹر سپلائی کے جوائنٹ لاہور سے منگوا لیے گئے ہیں اور شام تک تمام متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کے پانی کو بحال کر دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments