خواتین کو ترقی کے سفر میں آگے آنا ہوگا, چوہدری بشارت علی ہندل

رحیم یارخان ( )خواتین کو تمام شعبوں اور با الخصوص وکالت میں آگے لانا اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ خواتین کو ترقی کے سفر میں آگے آنا ہوگا پاکستان کی ترقی و خوشحالی خواتین کے میدان عمل میں آنے سے مشروط ہے

ان خیالا ت کا اظہار امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سال2022-23چوہدری بشارت علی ہندل ایڈوکیٹ ہائیکورٹ نے خاتون وکیل نوشین ہاشمی کو پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر نامزدہونے پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودمختاری کسی بھی ملک کی سماجی ترقی اور آسودہ حالی کے لئے لازم ہے کیونکہ ہر دور میں اقوام کے استحکام، ترقی اور طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنانے میں خواتین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بطور صدر الیکشن جیت کر خواتین وکلاء کے مسائل کاحل اوران کے حقوق میری پہلی ترجیح ہوگی،تحصیل صدر شعبہ خواتین پیپلز پارٹی مس نوشین ہاشمی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم حاصل کر کے ہر میدان میں آگے آنا ہوگا بطور تحصیل صدر خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہماری پارٹی کا پختہ عزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں