3 اکتوبر1947برصغیر خوشحال ترین ریاست بہاولپور کا پاکستان سے الحاق کادن”

” 3 اکتوبر 1947ء برصغیر خوشحال ترین ریاست بہاولپور کا پاکستان سے الحاق کادن ”

1947ء میں قیام پاکستان کے وقت سب سے پہلے نواب سر صادق نے اپنی ریاست بہاول پور کا پاکستان سے الحاق کیا، ریاست کے وزیر اعظم نواب مشتاق احمد گورمانی نے پاکستان کے قیام کے تین دن بعد عید الفطر کے موقع پر عید گاہ میں اس رسمی الحاق کا اعلان کیا تھا۔ اس موقع پر سر صادق نے اپنی فوج پاکستان آرمی میں ضم کر دی۔ قائداعظم بطور گورنرجنرل حلف اٹھانے کے لیے نواب صاحب کی ذاتی رولز رائس کار میں جائے تقریب پر تشریف لے گئے۔ قائد اعظم کو قیام پاکستان سے تین دن قبل بہاول پور کی فرسٹ انفنٹری بٹالین نے گارڈ آف آنر اور رائل سیلوٹ پیش کیا۔

نواب آف بہاول پور کی ملکیت کراچی (ملیر) میں واقع شمس محل جو 45 ایکڑ پر واقع تھا، گورنر جنرل قائد اعظم کی نجی رہائش گاہ بنا دیا گیا۔
جبکہ 3 اکتوبر 1947ء کو نواب آف بہاول پور نے پاکستان کے ساتھ باقائدہ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے۔ دستاویز کی تیاری کے لیے قائد اعظم نے نواب آف بہاولپورکو اپنی مرضی کی شرائط پر معاہدہ تیار کرنے کے لیے کہا۔ قائد اعظم نے اس معاہدہ پر 5 اکتوبر 1947ء کو دستخط ثبت کیے۔ اس طرح ریاست بہاولپور کو یہ اعزاز حاصل ہو ا کہ وہ پاکستان میں شامل ہونے والی سب سے پہلی ریاست تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں